نوازشریف نے کہا کہ بجلی طلب پوری کرنے کیلئے توانائی کمپنیوں کو نظام الاوقات کی پابندی کرنا ہوگی۔

سرمایہ کاری کیلئے دوستانہ پالیسیاں وضع کی گئی ہیں:وزیراعظم
13 مارچ 2015 (19:21)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کی گئی ہیں۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں چائناGezhouba گروپ انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کیلئے نظام الاوقات مقرر کیا گیا ہے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے توانائی کی کمپنیوں کو اس نظام الاوقات پر عمل کرنا ہوگا۔
وفد نے نیلم جہلم پن بجلی گھر منصوبے سمیت پاکستان میں کوئلے ' ایل این جی اورشمسی توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ چین کی حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے استفادہ کرنے کیلئے تاجروں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔