صدر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کی حقیقی کامیابی موجودہ سیاسی تعلقات کو تجارت \' سرمایہ کاری \' دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں ٹھوس تعاون میں تبدیل کرنے میں مضمر ہے۔

 نگورنو کاراباخ مسئلہ پر آذربائیجان کی حمایت جار ی رکھیں گے:صدرممنون
13 مارچ 2015 (19:13)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نگورنو کارا باخ کے مسئلے پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے باکو میں آذربائیجان کے وزیر خارجہElmar Maharram Mammadyarov سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے مسئلے پر آذربائیجان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
صدر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کی حقیقی کامیابی موجودہ سیاسی تعلقات کو تجارت \' سرمایہ کاری \' دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں ٹھوس تعاون میں تبدیل کرنے میں مضمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان \' آذربائیجان کے سفارتکاروں کو تربیتی سہولیات کی پیشکش کرتا رہے گا۔
ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
آذربائیجان کے وزیر دفاع یاور جمالوف نے بھی صدر ممنون حسین سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دفاعی شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کی ضرورت ہے۔
آذربائیجان کے رکن قومی اسمبلیGamira Alagarqizi نے بھی صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔
ان سے باتیں کرتے ہوئے صدر نے دونوں ملکوں کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ حکومت کے دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں مدد مل سکے۔