چائنیز گروپ آف کمپنیز گیژوبا کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ حکومت توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنےکیلئےسرمایہ کاردوست پالیسیاں وضع کی گئی ہیں:وزیراعظم
13 مارچ 2015 (12:31)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کی گئی ہیں۔وہ آج اسلام آباد میں چائنیز گروپ آف کمپنیز گیژوبا کے وفد سے باتیں کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی دوستی سے اقتصادی تعاون مزید مستحکم ہو گا۔


چینی کمپنی نے نیلم جہلم پن بجلی گھر منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہےکمپنی نے کوئلے ، ایل این جی اور شمسی توانائی سے چلنے والے توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔