پانی وبجلی کے وزیرنے کہاہےکہ صنعتی شعبے میںبجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

لائن اورٹرانسمیشن لاسزکم کرنے کیلئے بجلی کےترسیلی نظام کوجدیدبنایاجارہاہے:خواجہ آصف
13 مارچ 2015 (15:11)
0

پانی وبجلی کے وزیرخواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لائن اور ٹرانسمیشن لاسز کم کرنے کیلئے بجلی کے ترسیلی نظام کو جدید بنایا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن لاسز ایک بڑا مسئلہ ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ا س سخت نگرانی کرناہو گی۔


وفاقی وزیر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ علاقے جہاں بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ان کی بجلی منقطع کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور جن علاقوں میں پندرہ سے اٹھارہگھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اس کی وجہ اس علاقے میں بجلی کی چوری ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ صنعتی شعبے میںبجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔


سوہان میں آئیسکو کے دو عہدیداروں کی ہلاکت سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان ملازمین نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کیں اور واقعے میں ملوث ملزموں کو گرفتار کیا جائے گا۔