وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل این جی کی پہلی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

قدرتی گیس کی درآمد کیلئے قطر سے معاہدہ طے پا گیا:شاہد خاقان
13 مارچ 2015 (21:39)
0

پاکستان نے سستی بجلی کی پیداوار کی غرض سے مائع قدرتی گیس کی درآمد کے لئے قطر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
پٹرولیم کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مائع قدرتی گیس کی درآمدی قیمت منظوری کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی' انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی پہلی کھیپ اس ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں ڈیزل کے مقابلے میں چالیس فیصد تک کم لاگت آئے گی۔
اس سے پہلے وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل اورکویت کی کمپنی نے ملک میں تیل کی تلاش کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے' معاہدے کے تحت کویت کی کمپنی پاکستان میں پچانوے لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔