وفاقی وزیرنے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کوہدایت کی کہ وہ لائن لاسزکے معاملے کی سخت نگرانی کریں۔

بجلی کے ترسیلی نظام کو جدید بنایا جارہا ہے:خواجہ آصف
13 مارچ 2015 (21:37)
0

پانی وبجلی کے وزیرخواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لائن اور ٹرانسمیشن لاسز کم کرنے کیلئے بجلی کے ترسیلی نظام کو جدید بنایا جا رہا ہے۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کوہدایت کی کہ وہ لائن لاسزکے معاملے کی سخت نگرانی کریں۔
وفاقی وزیر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ علاقے جہاں بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ان کی بجلی منقطع کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چھ سے آٹھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم جن علاقوں میں پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اس کی وجہ اس علاقے میں بجلی کی چوری ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ صنعتی شعبے میںبجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔