13 مارچ 2015 (21:27)
0

روس کی کمپنی روسٹک گلوبل ریسورسز کے چار رکنی وفد نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور گیارہ سو کلومیٹر طویل نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
کمپنی کے چیئرمین نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ منصوبہ حکومت سے حکومت کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔

دریں اثنا مختلف ٹوبیکو کمپنیوں کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
انہوں نے وزارت صحت کی طرف سے جاریSROکے مطابق سگریٹ کے پیکٹوں پر تصویری انتباہ کا حجم40 فیصد سے بڑھا کر 85 فیصد کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھی۔