کمیٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔

13 مارچ 2015 (21:07)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے بارے میں قائمہ کمیٹی نے جمعہ کے روز اپنے اجلاس میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام2015-16 ء کیلئے بجٹ تجاویز کی حمایت کی ہے۔
اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین عبد المجید خان خاناں خیل نے کی \' انہوں نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو ہدایت کی کہ کا مسیٹس کے موجودہ کیمپس کو مستحکم بنایا جائے \' کمیٹی نے خاص طور پر سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں کامسیٹس کے نئے کیمپس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
کمیٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔
کمیٹی نے میٹرو بس منصوبے پر کام کرنے والے حکام کی طرف سے منصوبے کی نامکمل معلومات کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا\' کمیٹی نے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیلئے لاہور میٹروبس حکام کو آئندہ اجلاس میں بلانے کا فیصلہ کیا۔