صدرممنون حسین نے آذربائیجان کے صدرالہام حیدرعلیوف کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے، ثقافت اور روایات میں جڑے ہیں۔

پاکستان اورآذربائیجان کےدرمیان دوطرفہ تعاون مزید فروغ پائے گا
13 مارچ 2015 (10:10)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعاون اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و ترقی کے فروغ کے لئے شراکت داری آنے والے برسوں میں مزید فروغ پائے گی۔ صدارتی محل میں آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علیوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر اور انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان شاندار برادرانہ تعلقات پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کئی اقدامات پر اتفاق بھی کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعاون اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و ترقی کے فروغ کے لئے شراکت داری مزید فروغ پائے گی، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے، ثقافت اور روایات میں جڑے ہیں، نوگونو کاراباخ کے تنازعہ پر پاکستان آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے