سرحدوں اورریاستی علاقوں کے وزیرنےکہاہےکہ نئی جامعات کھولتےوقت تعلیم کےمعیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاناچاہئے۔

عبدالقادربلوچ کامعاشرے کی ترقی کیلئےتحقیقی کام کی ضرورت پر زور
13 مارچ 2015 (15:03)
0

سرحدوں اور ریاستی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے معاشرے کی ترقی کیلئے تحقیقی کام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں چوتھے ہائر ایجوکیشن کمیشن ریسرچ ایوارڈ 2012 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نئی جامعات کھولتے وقت تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے۔


اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اچھے اثرات پر مبنی تحقیق ناگزیر ہے۔