وفاقی وزیر نے کہاہے کہ حکومت نے اقلیتوںکومالی فوائد پہنچانے کیلئے ان کے فلاح و بہبود کے فنڈز اور وظائف دگنا کر دئیے ہیں ۔

حکومت اقلیتوں کو یکساں حقوق کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے:سردار یوسف
13 مارچ 2015 (11:03)
0

حکومت اقلیتوں کے لئے یکساں حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے پرعزم ہے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کےوزیرسردارمحمد یوسف نے کہاہے کہ حکومت اقلیتوںکے لئے یکساں حقوق بنانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔


وہ اسلام آباد میں ہولی کی تقریبات سرکاری سطح پر منانے کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوںکومالی فوائد پہنچانے کیلئے ان کے فلاح و بہبود کے فنڈز اور وظائف دگنا کر دئیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک سترہ رکنی قومی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔