نومنتخب چیئرمین نے توقع ظاہر کی کہ نئے ارکان سینیٹ کا وقار بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

رضاربانی کاجمہوریت کے استحکام یقینی بنانے کے عزم کا اظہار
13 مارچ 2015 (10:52)
0

سینیٹ کے نومنتخب چیئرمین میاں رضاربانی نے جمہوریت کے استحکام ، پارلیمنٹ کی خودمختاری کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیاہے۔اپنے انتخاب کے بعد ایوان میں میاں رضاربانی نے کہاکہ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دوں گا ۔

انہوںنے پور اعتمادکا اظہار کرنے پر وزیراعظم محمد نوازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے غیرجانبدار اور سینیٹروں کی توقعات پرپورااترنے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے کہاکہ تمام سینیٹروں کو ان کی جماعتی وابستگی کوبالائے طاق رکھتے ہوئے مساوی وقت دیاجائیگا۔


انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے ارکان سینیٹ کا وقار بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔