سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

وزیراعظم کاشاعرہ اداجعفری کےانتقال پرافسوس کااظہار
13 مارچ 2015 (14:39)
0

وزیراعظم نواز شریف نے شاعرہ ادا جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

وزیراعظم نے شاعرہ کے ادبی کام کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ادا جعفری نے ادبی روایات کو زندہ رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر نیوز مزمل احمد خان کی والدہ کے انتقال پربھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔


وزیراطلاعات پرویز رشید نے بھی اردو کی ممتاز شاعرہ ادا جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔