ورلڈ کپ:انگلینڈ نے افغانستان کو 9وکٹوں سے ہرا دیا
13 مارچ 2015 (18:59)
0

جمعہ کے روز سڈنی میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے پول اے کے ایک میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھتیس اعشاریہ دو اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو گیارہ رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا' ڈک ورتھ لیوئیس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو پچیس اوورز میں ایک سوایک رنز کا ہدف ملا' انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف اٹھارہ اعشاریہ ایک اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔