نیوزی لینڈ نے 289رنز کامطلوبہ ہدف اڑتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں حاصل کر لیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نےبنگلہ دیش کو3وکٹوں سے ہرادیا
13 مارچ 2015 (14:45)
0

ہملٹن میں آج آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دوسو اٹھاسی رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف اڑتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں حاصل کر لیا۔


سڈنی میں ایک اور میچ میں انگلینڈ کے خلاف افغانستان نے چھتیس اعشاریہ دو اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو گیارہ رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ۔