اجلاس میں صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ماحول کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

بلوچستان میں قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کاجائزہ
13 مارچ 2015 (20:52)
0

کوئٹہ میں جمعہ کے روز اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلا س کی صدارت وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبد المالک بلوچ نے کی۔
انہوں نے اس حقیقت پر اطمینان ظاہر کیا کہ صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ماحول کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں فرقہ واریت پھیلانے والے مواد کی اشاعت اور فرقہ واریت پر مبنی تقاریر کرنے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔