وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پیداوار 17ہزار 872میگاواٹ تھی جبکہ طلب22ہزار 436میگاواٹ تھی۔

ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، خواجہ آصف
13 جون 2017 (22:16)
0

وزیرپانی وبجلی خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق 2013ء میں 67فیصدسے کم ہوکر اب 15.4 فیصد ہوگیاہے۔
ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہاکہ آج ملک میں کوئی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں آج بجلی کی پیداوارسترہ ہزار آٹھ سو بہتر میگاواٹ ہے جبکہ طلب بائیس ہزارچارسوچھتیس میگاواٹ ہے۔