پی ایس او ریلوے کی ایندھن کی ضروریات پوری کرے گا
13 جون 2017 (21:09)
0

پاکستان اسٹیٹ آئل اور پاکستان ریلوے نے ایندھن کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پی ایس او اور ریلوے کی ایندھن کی ضروریات پوری کرے گا ۔
اس معاہدے پر آج اسلام آباد میں دستخط کئے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے نظام کو موثر بنانے کے لئے قومی اور بین الاقوامی بڑی کمپنیوں سے ایندھن کی فراہمی کے طویل المیعاد معاہدوں کے لئے کام کر رہا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کہ مستقبل میں پاکستان ریلوے اور پی ایس او کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔