یہ مطالبات زر صوبائی اسمبلی ، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ ، منصوبہ بندی اور ترقی اور خزانے کے محکموں سے متعلق ہیں۔

صوبائی اسمبلی نے 5ارب کے 4مطالبات زر کی منظوری دے دی
13 جون 2017 (21:05)
0

پشاور میں خیبرپختونخواء اسمبلی نے تقریباً پانچ ارب روپے کے چار مطالبات زر کی منظوری دی ۔
یہ مطالبات زر صوبائی اسمبلی ، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ ، منصوبہ بندی اور ترقی اور خزانے کے محکموں سے متعلق ہیں۔ کٹوتی کی تحریکوں کے جواب میں وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم جاری کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
اپوزیشن کے ارکان نے وزیر خزانہ کی یقین دہانی کے بعد اپنی کٹوتی کی تحریکیں واپس لے لیں۔
قائد ایوان پرویز خٹک نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نئے مالی سال میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لئے پچاس فیصد فنڈز جاری کرنے کی غرض سے قانون سازی کرے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 80 ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔
ایوان کا اجلاس اب کل دوپہر دو بجے ہو گا۔