وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کو ملکی شہرت کو نقصان پہنچانے والے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ آئینی اداروں کا احترام کیا ہے،سعد رفیق
13 جون 2017 (20:39)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک میں آئینی اداروں کا احترام کیا ہے۔
انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے جن سے ملک کی شہرت کو نقصان پہنچتا ہو۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے اور وسیع تر مفاد میں ملکی ترقی کے عمل کو روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔