مروان ردوان نے کہا کہ رواں سال ایک لاکھ 80ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

file photo

 عمرہ زائرین کو درپیش مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے،سعودی سفیر
13 جون 2017 (20:24)
0

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرمروان ردوان مرداد نے کہا ہے کہ کوٹہ میں بیس فیصد اضافے کے بعد ایک لاکھ اسی ہزار پاکستانی اس سال فریضہ حج ادا کریں گے۔
وہ پاکستان عازمین عمرہ کو درپیش مسائل کے بعد منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ویزوں کے اجراء میں تاخیر ویز ا سٹکرزکی قلت کی وجہ سے ہوئی اور اس مسئلے کو آئندہ تین روز میں حل کر لیا جائے گا۔