پاکستان توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پن بجلی اور پون بجلی کے منصوبوں کو بھی ترقی دے رہا ہے،زاہد حامد

اقوام متحدہ کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد پر اظہار ِ آمادگی
13 جون 2017 (20:05)
0

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے تکنیکی اور پیشہ ورانہ سطح پر پاکستان کی مدد کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ مفاہمت منگل کے روز اسلام آباد میں ریجنل ڈائریکٹر Haoling Xu اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد کے درمیان ایک ملاقات میں طے پائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پن بجلی اور پون بجلی کے منصوبوں کو بھی ترقی دے رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان گرین کلائمٹ فنڈ حاصل کرنے والا خطے کا پہلا ملک ہے۔