وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم خود کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کرکے تاریخ رقم کریں گے۔

مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے،برجیس
13 جون 2017 (18:40)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔

منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف خود کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کرکے تاریخ رقم کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی میں بھی عدلیہ سے مکمل تعاون کیا ہے۔
انہوں نے کہا حکومت جھوٹے الزامات کی سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔