بجٹ وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

پنجاب اسمبلی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی
13 جون 2017 (18:17)
0

پنجاب اسمبلی نے منگل کے روز اپنے اجلاس کے دوران پنجاب کے مالیاتی بل2017 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔
یہ بل پنجاب کی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اسمبلی میں پیش کیا تھا۔
قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر رانا ثنااﷲ خان نے پنجاب کے بے سہارا اور نظرانداز بچوں کو ترمیمی بل اور پنجاب ایجوکیشن اسٹینڈرڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بل 2017 ایوان میں پیش کیا۔
ڈپٹی سپیکر نے دونوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں بھجوا دئیے ۔
بعد میں ایوان کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔