اس سلسلے کا پہلا پروگرام بعنوان امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ سرچشمہ تصوف جمعرات کو ساڑھے تین بجے نشر کیا جائے گا ۔

ریڈیو پاکستان حضر ت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں3 روزہ خصوصی پروگرام نشر کریگا
13 جون 2017 (16:17)
0

ریڈیو پاکستان جمعرات سے چوتھے خلیفہ سیدنا حضر ت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں تین روزہ خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔اس سلسلے کا پہلا پروگرام بعنوان امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ سرچشمہ تصوف جمعرات کو ساڑھے تین بجے نشر کیا جائے گا جبکہ دوسرا پروگرام بعنوان حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی فصاحت وبلاغت جمعہ کو تیسرے پہر ساڑھے تین بجے نشر کیا جائے گا۔
ہفتہ کو تیسرے پہر تین بجکر بیس منٹ پر ایک اور پروگرام نشر کیا جائے گا
موضوع ہے سید نا علی کرم اللہ وجہہ صحابہ کرام کی نظر میں
تمام پروگرام میڈیم ویوز اور ایف ایم 93 نیٹ ورک پر نشر کئے جائیں گے جبکہ ریڈیو پاکستان کے دیگر اسٹیشن علاقائی زبانوں میں تین روزہ پروگرام نشر کریں گے۔