مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے خلاف مقدمات میں رقم کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھی ہے:دانیال ، عباسی
13 جون 2017 (16:12)
0

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھی ہے ۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے خلاف مقدمات میں رقم کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پانامہ کا مقدمہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے خلاف سازش ہے ۔حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان ملک میں بدا منی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو رقم کی تفصیلات اور اپنی پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرانا چاہیے۔