انیس سو ستاون میں مہدی حسن نے ریڈیو پاکستان سے ابتدائی طور پر ٹھمری گلوکار کے طورپر پیشہ وارانہ گلوکاری شروع کی۔

مہدی حسن کی پانچویں برسی آ ج منائی جارہی ہے
13 جون 2017 (15:58)
0

ممتاز گلوکار مہدی حسن کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے ۔ مہدی حسن 1927 میں راجستھان میں پیدا ہوئے اُن کا تعلق موسیقاروں کے خاندان سے تھا۔
انہوںنے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد اورچچا سے حاصل کی اور نوعمری میں ہی گانا شروع کیا۔1957ء میں مہدی حسن نے ریڈیو پاکستان سے ابتدائی طور پر ٹھمری گلوکار کے طورپر پیشہ وارانہ گلوکاری شروع کی ۔انہوں نے کئی پاکستانی فلموں کیلئے یادگار گانے گائے۔
1964 میں ان کی غزل گلوں میںرنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے سے ان کو بے پناہ مقبولیت ملی یہ غزل معروف پاکستانی شاعر فیض احمد فیض نے لکھی تھی اور رشید عطرے  نے اسے ترتیب دیا تھا۔اُن کے غزل گائیکی کے منفرد انداز کی بدولت انہیں شہنشاہ غزل کا خطاب دیا گیا۔
انہیں نگار ایوارڈ ،ہلال امتیاز، نشان امتیاز اورتمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد اعزازات عطا کئے گئے۔
13 جون2012 کو ان کا انتقال ہوا۔