قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب بیورو کو انفرادی طور پر اور اداروں کی طرف سے تقریباً تین لاکھ 43 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔

بد عنوانی کے مقدمات میں سزا سنائے جانے کی شرح 76 فیصد تک بڑھ گئی ہے:چیئرمین نیب
13 جون 2017 (15:47)
0

نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب کی انسداد بد عنوانی کی فعال حکمت عملی کے باعث بد عنوانی کے مقدمات میں سزا سنائے جانے کی شرح تقریباً76 فیصد تک بڑھ گئی ہے ۔وہ آج اسلام آباد میں نیب کے ماہانہ رابطہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ احتساب بیورو کو انفرادی طور پر اور اداروں کی طرف سے تقریباً تین لاکھ 43 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے بد عنوانی کے دوہزار آٹھ سو ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے ہیں۔