مقبوضہ کشمیر: عوام کابھارتی فوج کی جانب سے مکانات اورگاڑیو ں کونقصان پہنچائے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
13 جون 2017 (15:26)
0

مقبوضہ کشمیر میں عوام نے بھارتی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے شوپیاں میں مکانات دکانوں اورگاڑیو ں کونقصان پہنچائے جانے کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جونہی پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی شوپیاں کے علاقے ویہل میں عوام اپنے گھروں سے باہرنکل آئے اوراپنی خوشی کے اظہار کیلئے پٹاخے بجائے۔
بھارتی فوجی گائوں میں پہنچ کر گھروں میں گھس گئے دکانوں میں لوٹ مار کی اور جو بھی ان کے سامنے آیا اس کی پٹائی کی ۔بھارتی فوج کی کارروائی میں بہت سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔