دختران ملت کاآسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کے ساتھ روا سلوک پر اظہارافسوس
13 جون 2017 (13:57)
0

مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے جموں کی امفالا میں غیر قانونی طور پر قید اپنی چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی فہمیدہ صوفی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر افسوس ظاہر کیا ہے۔
سری نگر میں جاری ایک بیان میں دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے کہا کہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی مجرم نہیں بلکہ سیاسی قیدی ہیں۔
انہوںنے کہا کہ عوام خصوصاً دونوں قید رہنمائوں کے اہل خانہ کو آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کو عدالتی احکامات کے باوجود جموں سے سری نگر منتقل کئے جانے پر تشویش ہے۔