وزیر پانی وبجلی نے کہاہے کہ مجموعی طورپر بجلی کی پیداوار 18052 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جو 2013 میں 11804 میگاواٹ تھی۔

13 جون 2017 (13:52)
0

پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان کے ہدف کے حصول کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال کے دوران کئے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں اس اہم ہدف کو حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مجموعی طورپر بجلی کی پیداوار اٹھار ہ ہزار 52 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جوکہ سال 2013 میں گیارہ ہزار آٹھ سو چار میگاواٹ تھی، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔