قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ قطر بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے۔

اقوام متحدہ3 خلیجی ملکوں کے ساتھ فضائی حدود کے استعمال کے حقوق کے تنازعے میں مداخلت کرے:قطر
13 جون 2017 (13:29)
0

قطر نے اقوام متحدہ کے ہوا بازی کے ادارے سے کہا ہے کہ وہ تین خلیجی ملکوں کے ساتھ فضائی حدود کے استعمال کے حقوق کے تنازعے میں مداخلت کرے ۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ قطر نے اس حوالے سے شہری ہوا بازی کے عالمی ادارے کی گورننگ کونسل کو ایک خط ارسال کیا ہے تاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوربحرین کی طرف سے قطری پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کئے جانے کے بعد اس تنازعے کو حل کیاجاسکے۔
شہری ہوا بازی کے عالمی ادارے کے ترجمان ولیم ریلنٹ کلارک نے کہا کہ عالمی ادارہ فوری طورپر اس معاملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

قطر نے دوحا اور عرب ملکوں کے درمیان کویت کی طرف سے ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے۔یہ بات قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے پیرس میں اپنے فرانسیی ہم منصب سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ قطر بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے۔