تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔

عمران خان کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے کی سماعت24 جولائی تک ملتوی
13 جون 2017 (13:19)
0

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے کی سماعت کی ۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی یہ معاملہ زیر سماعت ہے اور اس حوالے سے اس نے الیکشن کمیشن سے چھ جولائی کو جواب بھی طلب کیا ہے انہوںنے مقدمے کی مزید سماعت اس تاریخ کے بعد کرنے کی استدعا کی ۔
جس پر الیکشن کمیشن نے مقدمے کی سماعت اگلے ماہ کی چوبیس تاریخ تک ملتوی کردی۔