بیکنگ اور خارجہ تعلقات کی دونوں کمیٹیوں کے سرکردہ قانون سازوں نے پابندیوں کا اعلان کیا

امریکی ارکان سینیٹ روس کیخلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر متفق
13 جون 2017 (12:36)
0

امریکہ میں سینیٹ کے ری پبلکنز او ر ڈیمو کریٹک ارکان نے روس کیخلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بیکنگ اور خارجہ تعلقات کی دونوں کمیٹیوں کے سرکردہ قانون سازوں نے پابندیوں کا اعلان کیا اور اگر صدر تعزیرات میں کمی یا انہیں ختم کرنا چاہیں تو اس کیلئے کانگریس کی نظرثانی کی ضرورت ہوگی۔
منصوبے میں موجودہ پابندیوں کو سخت کرنے اور ایسے روسیوں پر نئی پابندیاں لگانے کیلئے زور دیا گیا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میںملوث ہیں یا شام کی حکومت کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔