file photo

ٹرمپ انتظامیہ کو دوہزار پندرہ کے ایٹمی معاہدے پر کاربند ہونا پڑے گا :ایران
13 جون 2017 (08:45)
0

ایران نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو دوہزار پندرہ کے ایٹمی معاہدے پر کاربند ہونا پڑے گا کیونکہ یہ امریکہ کے قومی مفاد میں ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال نئی امریکی انتظامیہ کارویہ اپنے وعدوں کے مطابق نہیں ہے تاہم اسے بالآخر اپنا رویہ بدلنا پڑے گا۔
ادھر ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنائی نے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام امریکہ پر لگایا ہے انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ کے خلاف امریکہ کی جنگ جھوٹ ہے۔
آیت اللہ خامنائی نے تہران میں ایران کے اعلی افسران کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا امریکہ کے ساتھ روابط معمول پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔