وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کے ان پر اعتماد کے احترام میں یہ فیصلہ کیا

file photo

وزیر اعظم کے جے آئی ٹی میں پیش ہونےکے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی: مریم اورنگزیب
13 جون 2017 (07:56)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں وزیراعظم نواز شریف کا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے فیصلے سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کے ان پر اعتماد کے احترام میں یہ فیصلہ کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ نوازشریف کا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ قانون اور آئین کی بالادستی پر انکے یقین کی توثیق ہے۔