فریقین نے خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیرکی ملاقات
13 جون 2017 (07:10)
0

چین کے سفیر سن وئی ڈونگ نے راولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہیڈکوارٹر میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین زبیر محمود حیات سے راولپنڈی میں ملاقات کی اور ان سے دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چینی سفیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فربانیوں کو سراہا۔