منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ گوادر ماسٹر پلان کی تکمیل سے شہر ایک جدید شہری مرکز بن جائے گا

file photo

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی: احسن
13 جون 2017 (07:01)
0

منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تکمیل سے پاکستان سمیت پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھیلیں گی۔
وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کئے جانے والے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
سی پیک منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال متعدد منصوبے مکمل ہونے کی توقع ہے۔
وفاقی وزیر نے گوادر کے ہوائی اڈے اور شہر میں دوسرے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ گوادر ماسٹر پلان کی تکمیل سے شہر ایک جدید شہری مرکز بن جائے گا۔