وزیر اعظم محمد نواز شریف جدہ میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے گفتگو کررہے تھے۔

امت مسلمہ کے بہترین مفاد میں خلیجی ملکوں کا موجودہ تعطل جلد حل کر لیا جائے گا:وزیر اعظم
13 جون 2017 (06:51)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ امت مسلمہ کے بہترین مفاد میں خلیجی ملکوں کا موجودہ تعطل جلد حل کر لیا جائے گا۔وہ جدہ میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے گفتگو کررہے تھے۔ دونوں رہنمائوں نے خلیج ممالک کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب کی علاقائی سلالمیت اور یکجہتی اور حرمین الشرفین کے تحفظ کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔شاہ سلمان نے وزیراعظم کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مثالی کامیابیوں کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کی قومی سلامتی سمیت اسکے مفاد کے تمام امور کیلئے سعودی عرب کی حمایت اور پختہ عزم کا اعادہ کیا۔وزیرخزانہ اسحق ڈار، بری فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز وزیراعظم کے ہمراہ تھے جو اب وطن واپس آگئے ہیں۔