file photo

بورے والا میں ٹریفک حادثہ،6افراد جاں بحق
13 جون 2017 (06:31)
0

بورے والا کے قریب کل رات لاہور روڈ پر ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔بس لاہور سے کراچی جارہی تھی۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے بورے والا کے قریب سڑک کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔
لاہور روڈ پر بس اورٹرک کے درمیان تصادم سے چھ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے تھے۔آج لاہور میں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا۔