file photo

بھارتی وزیر اعظم اس مہینے کی 26تاریخ کو امریکی صدر سے ملاقات کریں گے
13 جون 2017 (06:27)
0

بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی اس مہینے کی26 تاریخ کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہائو س کے ترجمان Sean Spicerنے کہا ہے کہ دونوں رہنما اقتصادی ترقی، دہشتگردی کے خلاف جنگ، دفاعی تعاون اور امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارت میں اضافے سے متعلق اہم امور پر بات چیت کریں گے۔