کشمیریوں کا حق خود ارادیت کے حصول تک شہدا کا مشن جاری رکھنے کا عزم
13 جولائی 2017 (22:59)
0

دنیا بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیر یوں نے جمعرات کے روز یوم شہدائے کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا کہ حق خودارادیت کے حصول تک شہداء کا مشن جاری رہے گا۔
پوری مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال گئی۔
ہڑتال کی اپیل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی تھی۔
سرینگر میں نقشبند صاحب کی طرف ایک ریلی بھی نکالی گئی جہاں 1931 کے شہداء مدفون ہیں۔
ادھر ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے نقشبند صاحب کی طرف مارچ روکنے کیلئے سرینگر اور بڈگام میں کرفیو اور مقبوضہ وادی کے دوسرے حصوں میں سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔
آج میرپور میں یوم شہدا کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کشمیری شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔
انہوں نے کہاکہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور مستقبل قریب میں ان کے ثمرات حاصل ہوںگے۔
مقررین نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی تازہ لہر کی شدید مذمت کی ۔