پاکستان ریلویز کا اپنے نیٹ ورک کو جدید بنانے کا فیصلہ
13 جولائی 2017 (20:47)
0

پاکستان ریلوے 870 ارب روپے کی لاگت سے ملک میں اپنا نیٹ ورک جدید بنائے گا۔
یہ بات ریلوے کے سینئر عہدیدار محمد اشفاق خٹک نے جمعرات کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔
انہوں نے کہاکہ لاہور سے ملتان ، نواب شاہ سے روہڑی اور پشاور تا راولپنڈی ریلوے لائنوں کو بہتر بنانے کاکام جلد شروع کیاجائے گا ۔