وزیر اعلیٰ کی محکمہ آبپاشی کو دریاؤں کے پشتوں کی مرمت کا کام مکمل کرنے کی ہدایت۔

شدید بارشیں،شہبازشریف کی متعلقہ محکموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت
13 جولائی 2017 (20:43)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہیں۔
جمعرات کے روز لاہور میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ آبپاشی کو دریاؤں کے پشتوںکی مرمت کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بعض سیاسی حریف ترقیاتی منصوبوں سے خوفزدہ ہیں جنھیں ملک بھر میں تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمیشہ ان کی منفی سیاست کو مسترد کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں گزشتہ چار سال کے دوران ہرشعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔