چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تعلیم کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں جن سے اس شعبے میں مثبت تبدیلیاں آئیںگی ۔

تعلیم پر سرمایہ کاری سے ملک ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوجائے گا،عمران
13 جولائی 2017 (19:30)
0

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تعلیم پر سرمایہ کاری سے ملک ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوجائے گا ۔

انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں خیبرپختونخوا بورڈز کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں جن سے اس شعبے میں مثبت تبدیلیاں آئیںگی ۔
بعد میں تحریک انصاف کے سربراہ نے صوبے کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کے آن لائن نظام کا افتتاح کیا ۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے اس موقع پر کہاکہ سکولوں میں اساتذہ کی قلت پر قابوپانے کیلئے 45 ہزار اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں۔