صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں ۔

تنازعہ کشمیر کا فوجی حل ممکن نہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل
13 جولائی 2017 (19:11)
0

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا فوجی حل ممکن نہیں ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے ڈاکٹر مائیکل گوٹ لوب نے جمعرات کے روز برلن میں آزادکشمیر کے صدر مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کو ایک نوآبادی کی طرح سمجھا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں ۔
ڈاکٹر گوٹ لوب نے کہاکہ بھارت میں انسانی حقوق اور انسانی حقوق کے کارکنوں کیلئے صورتحال مسلسل مخدوش ہورہی ہے کیونکہ بھارتی حکام حقائق معلوم کرنے والے مشن کو کشمیر جانے کیلئے ویزا دینے سے انکاری ہیں۔