وفاقی وزیر نے کہا کہ شعبہ پولیس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے محکمے کی کارکردگی بہتر ہوئی،عام آدمی کو بھی ریلیف ملا۔

پولیس اہلکاروں کوجدید خطوط پرتربیت دی جارہی ہے ،طارق فضل
13 جولائی 2017 (18:27)
0

اسلام آباد کے قریب پنجاب پولیس کالج سہالہ میں جمعرات کے روز پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی ۔

دارالحکومت کے انتظام اور ترقی کی ڈویژن کے وزیرمملکت طارق فضل چوہدری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے پولیس اہلکاروں کوجدید خطوط پرتربیت دی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے نہ صرف محکمے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے بلکہ عام آدمی کو بھی ریلیف ملا ہے۔