دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بے بنیاد الزامات عائد کرتے رہے ہیں ۔

عمران خان اربوں روپے کی منتقلیوں کی تفصیلات پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں:رہنما مسلم لیگ ن
13 جولائی 2017 (16:12)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اربوں روپے کی منتقلیوں کی تفصیلات پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی ، دانیال عزیز اور طلا ل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ بیرون ملک تین کمپنیوں کی مالک ہیں ۔
دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بے بنیاد الزامات عائد کرتے رہے ہیں ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔