ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے دانستہ طور پر کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔

بھارت کا جنگی جنون علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے:پاکستان
13 جولائی 2017 (15:14)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے ۔آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے دانستہ طور پر کشیدگی پیدا کر رہا ہے ۔

نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کو کوئی فوجی حل نہیں ہے ، اس مسئلے کو افغانیوں کے زیر قیادت اور ان کے اپنے طو رپر شروع کردہ اور انہی کی سرپرستی میں سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئیے۔