وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ محکمہ صحت مون سون بارشوں کے دوران سانپ کے ڈسنے کے علاج کی دوائی سمیت تمام ضروری ادویات کا مناسب ذخیرہ رکھے ۔

شہباز شریف کی متعلقہ اداروں کوبارشوں کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت
13 جولائی 2017 (13:48)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہیں۔
آج لاہور میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ آبپاشی کو دریاؤں کے پشتوںکی مکمل مرمتی کی ہدایت کی ۔
انہوں نے محکمہ صحت کو مون سون بارشوں کے دوران سانپ کے ڈسنے کے علاج کی دوائی سمیت تمام ضروری ادویات کا مناسب ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی ۔